بدھ 14 اکتوبر 2026 - 18:02
مسلمانوں میں نفرت پھیلانے والے عناصر امریکی ایجنڈے کے سپاہی ہیں، علامہ جواد نقوی

حوزہ/تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ جواد نقوی سے آئی ایس او پاکستان کے وفد نے جامعہ عروۃ الوثقی میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت، دہائیوں سے جاری محاذِ مزاحمت کو کمزور کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکہ، ایران جنگ میں مزاحمت کے خلاف جو کچھ خود کرنے سے عاجز رہا، اب وہی مقاصد حاصل کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کو آگے کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے فرقہ واریت کے ناپاک سہارے اور حرمین شریفین سمیت مقدسات کو جنگی اوزار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے عناصر امریکہ کے اسی ایجنڈے کے سپاہی ہیں، جن کے ذریعے وہ خطے کی تباہی سمیت اپنے ان مقاصد کے حصول کی کوشش کر رہا ہے جن کی راہ میں ابتک محاذِ مزاحمت رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے بطن سے پھوٹنے والی آگ نے مشرقِ وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ امریکہ ہی خطے کے مسائل کی بنیادی وجہ ہے اور اس کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

مسلمانوں میں نفرت پھیلانے والے عناصر امریکی ایجنڈے کے سپاہی ہیں، علامہ جواد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مزاحمت کو محض ایک علاقائی یا فرقہ وارانہ تنازع قرار دینا حقائق سے چشم پوشی ہے، کیونکہ اس معاملے کی اصل بنیاد قومی خودمختاری، حقِ انتخاب اور امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دفاعِ حرمین کے نام پر اس ناپاک امریکی سازش کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان کی قیادت کو کسی بھی ایسے اتحاد یا جنگ میں شمولیت سے پہلے قومی مفادات، علاقائی امن اور امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔

مسلمانوں میں نفرت پھیلانے والے عناصر امریکی ایجنڈے کے سپاہی ہیں، علامہ جواد نقوی

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور تکفیریت کے امریکی لشکر کے خلاف فکری و نظریاتی محاذ پر مؤثر کردار ادا کیا جائے، جبکہ میڈیا، علماء، جامعات اور اہلِ فکر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو فروغ دیں، تاکہ خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے امریکی منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے آئی ایس او پاکستان کے وفد سے گفتگو میں کیا۔

مسلمانوں میں نفرت پھیلانے والے عناصر امریکی ایجنڈے کے سپاہی ہیں، علامہ جواد نقوی

وفد کی قیادت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کر رہے تھے۔

وفد میں مولانا ڈاکٹر سید دانش نقوی، افسر رضا خان، حسنین جعفر زیدی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha